ڈھاکہ (یس ڈیسک) بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستان دشمنی کی انتہا کرتے ہوئے پی آئی اے نے ڈھاکہ میں قومی ایئر لائنز کے منیجر کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف بنگلہ دیش کے لیے دس مارچ تک پروازیں احتجاجاً بند کر دی ہیں۔
بنگلہ دیشی انٹلجنس حکام نے پی آئی اے کے ڈھاکا آفس کے منیجر علی عباس کی گرفتاری کے لئے پہلے دفتر اور پھر رہائیش گاہ پر چھاپہ مارا۔
ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی حکام نے پی آئی اے کے منیجر علی عباس پر کرنسی اور سونے کی سمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
پی آئی اے نے بنگلہ دیش کے ناروا سلوک پر احتجاجا ڈھاکا جانے والی پروازیں 10 مارچ تک منسوخ کر دی ہیں۔