وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر ملک بھر میں عمل درآمد کیا جارہا ہے ،کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنارہے ۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ قومی سلامتی پلان پر تمام صوبے متفق ہیں،اس پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پورے ملک میں کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔