اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے، انتقام کا یہ سیاسی عمل رکنے والا نہیں بلکہ اس پر ابھی عمل ہورہا ہے بعد میں اسکا رد عمل بھی ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے قبل وزیر اعظم کی سیٹ پر محمد خان جونیجو، میر ظفر اللہ خان جمالی سمیت شوکت عزیز جیسے شخصیات بیٹھ چکی ہے ، پاکستان میں جاری انتقامی سیاست کا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں بلکہ اس پر عمل ہورہا ہے اور بعد میں اس کا رد عمل آئے گا۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا جو کہ ہماری فالٹ لائنز تک چلا جائے گا۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو چاہیئے کہجا کر آصف علی زرداری سے معافی مانگیں کیونکہ انکو ن لیگ کے دور میں بھی نیب کا عمل شفاف نہیں لگا، انہوں نے درست ہی کہا ہے کہ انہیں ن لیگ کے دور میں احتساب کا عمل شفاف نہیں لگا ، یہ نفرت اتنی جلدی ختم ہونے والی نہیں کیونکہ ملک میں نفرت بہت بڑ ھ چکی ہے، اس وقت طاقت ملک کے چند سویلین ڈکٹییٹرز کے ہاتھ میں ہے، خواجہ سعد رفیق، مراد سعید سمیت کسی کے بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، سب ایک سے ہی ہیں۔