لاہور: ڈیفنس کے گلبرگ کے علاقے میں واقع ریسٹورنٹ کے باہر دھماکے کی اطلاع پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے دھماکے کی تردید کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کے بعد گلبرگ میں بھی دھماکے کی اطلاع نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا تاہم صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ اور انچارج ریسکیو 1122 احمد رضا کا کہنا ہے کہ گلبرگ میں کوئی دھماکا نہیں ہوا، لاہورمیں اب تک ایک ہی دھماکا ہوا ہے جو ڈیفنس میں زیرتعمیر عمارت کے باہر پارکنگ میں ہوا تھا۔ عوام گلبرگ دھماکے کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق