اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں ایک شخصیت کا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ سپلائی کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس شخصیت کا سامان کچھ ۔۔۔ دائیں بائیں کر دیا گیا۔
ان کی اپنی جماعت سے بہت سی زبانیں بولنے کے لیے تیار ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کوئی جتنا مرضی سمجھدار یا با اثر ہو بعض شواہد کو جُھٹلایا نہیں سکتا۔عارف حمید بھٹی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ کچھ ٹویٹر صارفین نے عارف حمید بھٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شخصیت کا نام لیں اور پوری خبر سے آگاہ کریں لیکن اس پر عارف حمید بھٹی نے کوئی جواب یا رد عمل نہیں دیا۔سینئیر صحافی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس خبر میں وزیراعظم عمران خان کے خصوصی مشیر اور ان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کی جانب اشارہ کیا۔ اور کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیر نعیم الحق کو وزیراعظم ہاؤس سے نکالا جا رہا ہو۔ایک صارف نے کہا کہ آخر کار وزیراعظم ہاوس کی بالائی منزل کے کمرے میں ہونے والے کاروبار کا ڈراپ سین قریب ہیں اس سے پہلے کہ بھٹی صاحب کے پاس ان کمروں میں ہونے والی نقل و حرکت کی فوٹیج پہنچ جائے آخر کار وزیراعظم ہاوس کی انتظامیہ کو ہوش آ گیا۔ جبکہ ایک صارف نے عارف حمید بھٹی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کا سامان وزیراعظم ہاؤس سے کسی دوسری جگہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم نام کے حوالے سے عارف حمید بھٹی نے کوئی اشارہ نہیں دیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین اپنے تئیں ان کے ٹویٹ کو دیکھ کر اندازے لگا رہے ہیں۔