counter easy hit

“دنیا کا کو رشتہ ماں سے پیارا نہیں”۔علامہ علی اکبر کاظمی ودیگر کا برسی تقریب سے خطاب۔۔۔

راولپنڈی(پریس ریلیز)۔۔۔۔رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ھے۔محبت کی ترجمانی کرنیوالی اگر کوئی چیز ہے تو وہ صرف ماں ھے ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دارھوتی ھے ان خیالات کا اظہار مقررین مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سربراہ علامہ غلام علی اکبر کاظمی ۔مولانا محمد اسحاق خطیب جامع مسجد نوابیہ ڈھوک حسو ۔نعت خواں محمد فیصل۔ذاکر اہلبییت سید مقبول شاہ ۔اصغر علی مبارک اور دیگر نے بسلسلہ برسی والدہ ڈاکٹر محفوظ علی سینئر ڈاکٹر سول ھسپتال راولپنڈی ۔ڈاکٹر اظہر علی۔ڈاکٹر اطہر علی۔ڈاکٹر اسدعلی۔ایڈووکیٹ عظمت علی۔ایڈووکیٹ مس طاہرہ بانو مبارک ممبر ایگزیکٹو راولپنڈی بار ایسوسی ایشن۔مس عظمی مبارک و زوجہ مرحومہ ڈاکٹر مبارک علی سابق مینجر ایچ آر ریلوے ڈی ایس آفس راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ اسلام میں اولاد کی پوری زندگی،ماں کے تقدس،اس کی عظمت کے اظہار اور خدمت واطاعت کے لیے وقف ہےبرسی سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ غلام علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں ماں کی عظمت اور حقوق العباد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماں کے قدموں تلے جنت الفردوس ھے انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ اللہ رب العزت نے ہر موقع اچھا برتاؤ کا حکم دیا ہے,ماں اللہ تعالی کی طرف سے انہوں نے کہاکہ ماں ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے ؛ جس کا کوئی بدل نہیں، ماں کے بغیر اس دنیا میں کچھ بھی نہیں۔ماں کائنات میں انسانیت کی سب سے قیمتی متاع اورعظیم سرمایہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ “ماں سے منسلک تمام درجات مہذب دنیا ہو یا غیر مہذب، ترقی یافتہ ہو یا ترقی پذیر، تعلیم یافتہ ہو یا ان پڑھ، سب کے نزدیک یکساں ہیں۔”انہوں نے کہاکہ جوان ہو یا بوڑھا، ہر ایک انسان کے دل میں ماں کے لئے محبت و عقیدت ودیعت کردی گئی ہے ، اور ماں کو ممتا کے جذبے سے سرشار کر دیا گیا ہے اور رب کائنات کی رحمت کا یہ اظہار،انسان ہو یا چرند پرند درند سب میں نمایاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت کوکبھی تولا نہیں جاتا ،دنیا میں کوئی ایسا میزان نہیں جو ماں کی محبتوں اس کی بے قراریوں اور بے چینیوں کو تول سکے ۔انہوں نے کہا کہ
“حضرت۔ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ماؤں کے قدموں تلے جنت ہے ” مقررین نے کہا کہ ”محبت کی ترجمانی کرنے والی اگر کوئی چیز ہے تو وہ صرف ماں ہے ””ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دار ہوتی ہے ”انہوں نے کہا ”آسمان کا بہترین اور آخری تحفہ ھے اس لیےماں کی عظمت اور بڑائی کا اعتراف سب نے کیا ہے ۔۔

NOT, ANY, RELATIONSHIP, IS, SACRED, THAN, MOTHER, IN, THIS, WORLD

NOT, ANY, RELATIONSHIP, IS, SACRED, THAN, MOTHER, IN, THIS, WORLD NOT, ANY, RELATIONSHIP, IS, SACRED, THAN, MOTHER, IN, THIS, WORLD

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website