راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جمہوریت سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا منسوبکردہ بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ راولپنڈی میں “آرمی اینڈ نیشن” کتاب کی رونمائی کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ کہنا کہ “فوجی افسران بھارتی جمہوریت سے سیکھیں” من گھڑت اور بے بنیاد ہے، آرمی چیف نے قطعاً ایسی کوئی بات نہیں کی اور اس قسم کی معلومات گمراہ کن ہیں۔