بانی ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مدد کے لیے پکارنےکا کسی کو اختیار نہیں۔
not authority for someone calling for help to Modi, MQM Pakistan
رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں نے پاکستان کو بطور وطن فخریہ انداز میں اختیار کیا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اس مقصد کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے تحریک پاکستان میں کردار ادا کیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تمام پاکستانی نریندر مودی کو ’’گجرات کا قصائی‘‘ کے طور پر یاد رکھتے ہیں۔ آج بھی مودی کی مسلمان دشمن پالیسیاں سب کے سامنے عیاں ہیں۔ اس لیے انہیں مدد کے لیے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں۔