نئی دلی……… کرکٹ کے معاملات پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کی عجیب منطق سامنے آگئی، سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر لوگ مر رہے ہوں تو پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بورڈ کے سابق سیکرٹری نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کا وعدہ کیا تھا، بھارت کو وہ وعدہ نبھانا چاہیے، بھارت اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن چاہتاہے، وزیراعظم نریندر مودی بھی امن چاہتے ہیں،پاکستان کو دہشتگردی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔