سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ وہ نیب کے ڈر سے ملک چھوڑ کر نہیں گئے ان پر بنائے گئے کیس جھوٹے ہیں جن کا ایک خاص بیک گراؤنڈ ہے۔
Not leave the country for fear of NAB, Arbab Alamgir
عدالت میں بتاؤں گا تو سب آگاہ ہو جائیں گے ۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب دبئی سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ارباب عالگیر نے کہا کہ مجھ پر کیس غلط خطوط پر بنایا جو پی پی پی کے لوگوں نے ہی بھیجے۔