چیئر مین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کمیٹی کے پاس اتنے اختیارات نہیں ہیں جتنا سمجھا جارہا ہے، پانچ فروری کو اقوام متحدہ کے اسلام آباد دفتر میں مسئلہ کشمیر پر احتجاجی یادداشت پیش کی جائے گی۔
اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی کےاختیارات سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے، پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلئے کوہالا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، چھ فروری کو قومی اسمبلی میں کشمیر پر متفقہ قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔