رومانیا کی حکومت نے انوکھا اقدام کیا ہے ۔ چوالیس ہزاریورو یعنی تقریباً50لاکھ پاکستانی روپے سے کم کی کرپشن پر کوئی سزا نہیں ہوگی۔
رومانیاکےدارالحکومت بخارسٹ میں عوام کا انسداد بدعنوانی کے قانون میں نرمی کےخلاف مظاہرہ کیا، 2 لاکھ سے زائد مظاہرین کرپشن سےمتعلق نئےقانون کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین کی مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسزکےساتھ جھڑپیں ہوئیں جن میںمتعدداہلکارزخمی ہوگئے۔رومانیامیں 1989 میں کمیونسٹ حکومت کےخاتمےکےبعدیہ سب سےبڑامظاہرہ ہے۔ نئے قانون کے تحت44ہزار یورو یعنی تقریبا50 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ کی کرپشن قابل سزا جرم قرار دی گئی ہے،جس پر جیل ہو سکے گی ۔ اس سے کم کی کرپشن کی کھلی چھوٹ ہوگی۔