لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )قومی رضا کاروں کے کمپنی کمانڈر مرزا مختار احمد اور پروفیسر اختر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں گزشتہ کئی ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہ بحال کرائی جائے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہم فاقوں کا شکار ہوگئے ہیں ہمارے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں اورہم ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے حال پر ترس کیا جائے اور مسلسل کئی ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہیں بحال کرائی جائیں تاکہ ہم لوگ بھی مہنگائی کے اس دور میں اپنے بچوں کو پال سکیں