گجرات (مرزا شوکت سے)گیس سلنڈر کی قیمتوں میں دوسری بار کمی کے باوجود علاقہ بھر میں ریٹ کم نہ ہوسکے ، دوکانداروں نے عوام کی کھال اوھیڑنا شروع کردی ، گھریلو سلنڈروں کی بدستور 1400سوروپے سے 1500سوروپے میں فروخت جاری ، اعلیٰ احکام نوٹس لیں ، علاقہ مکین علاقہ بھر میں گیس ڈیلروں نے اندھیر نگری اور چوپٹ راج کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، عوام کو لوٹنے کے لیے مہنگے داموں سلنڈر کی فروخت شروع کررکھی ہے ، گزشتہ دنوں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں دوسری بار کمی کا اعلان کیا گیا ، مگر علاقہ بھر میں گیس ڈیلروں نے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گیس کے ریٹ کم کرنے سے انکار کردیا ، اور 1400روپے سے 1500روپے کا گھریلو سلنڈر فرروخت دھڑے سے جاری ہے ، جنہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں ، دوسری طرف گیس کی غیرقانونی ریفلنگ بھی دھڑے سے جاری وساری ہے ، عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے