counter easy hit

بھلوال غربی میں گزشتہ آٹھ سال سے گیس پائپ لائن کی عدم دستیابی کا معمہ بااختیار حکمران تو حل نہ کرسکے

not solve Bhalwal

not solve Bhalwal

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) یوسی کھوہار کے موضع بھلوال غربی میں گزشتہ آٹھ سال سے گیس پائپ لائن کی عدم دستیابی کا معمہ بااختیار حکمران تو حل نہ کرسکے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی جیت کے حامل نو منتخب ہر دلعزیز اور عوامی رہنما چیئرمین یوسی کھوہار چوہدری فاروق علی بھٹی نے بنیادی سہولت سے محروم عوام کو بے لوث خدمت کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں تفصیلات کے مطابق اہالیان بھلوال غربی کے موضع کی دو گلیوں میں سوئی گیس پائپ لائن بچھوانے پر یونین کونسل کھوہار کے چیرمین چوہدری فاروق علی بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوامی خدمت اور بھلائی کے کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،چونکہ آٹھ سال قبل بھلوال غربی میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھاتے ہوئے سیاسی اختلاف کوبنیاد بناکر دو گلیوں کو جان بوجھ کر چھوڑ دیا گیا تھا اور ان میں پائپ لائن نہ بچھائی گئی جس کی وجہ سے ان گلیوں کے مکین سوئی گیس سے محروم رہ گئے تھے،جس محرومی کو پی ٹی آئی کے رہنما اور یو سی کھوہار کے ہر دلعزیز عوامیرہنماء چےئرمین محمد فاروق علی بھٹی نے عوام کی محرومی کو ذاتی دلچسپی لے کر اپنے تعلقات استعمال کر کے ان گلیوں میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھوا دی ہے جس پر اہالیان دیہہ کے مکین ان کا دل اتھاہ ؂گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سپلائی پائپ لائن کی تنصیب کے بعد اب ان گلیوں کے مکینوں کو سوئی گیس کنکشن کی فراہمی کا مرحلہ ابھی باقی ہے جسے متعلقہ ارباب اختیار کو حل کرنا چاہےئے تاکہ بھلوال غربی کے ان مکینوں کو بھی بنیادی سہولت دستیاب ہو سکے