جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم نے کمیشن بنا دیا ہے، آئینی طور پر بنائے گئے کمیشن کو کام کرنے دینا چاہئے، عمران خان کی حماقتوں کو سپورٹ نہیں کرتے۔
ملتان: (یس اُردو) جمعیت علمائے اسلام کے ورکر کنونشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ پاناما لیکس کے پیچھے کونسا بیرونی ایجنڈا چھپا ہوا ہے، معاملات کو دیکھے بغیر بے پر کی اڑا دینا غیر سنجیدہ اقدام ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اب تو عمران خان کی باتیں غیرسنجیدہ ہوتی ہیں، جن کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کی حکومت ناکام ترین حکومت ہے، جسے این جی اوز چلا رہی ہیں۔