counter easy hit

نا تو نواز شریف کا نیا پاکستان چاہیے اور نہ ہی بنانے کی اجازت دیں گے، چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں نا تو نواز شریف کا نیا پاکستان چاہیے اور نہ بنانے کی اجازت دیں گے۔

Not wants of Nawaz Sharif new Pakistan, nor will you allow it to be made, Chaudhry Shujahat

Not wants of Nawaz Sharif new Pakistan, nor will you allow it to be made, Chaudhry Shujahat

مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا کہ عوام نے منتخب کیا اور 5 ججوں نے نکال دیا، نواز شریف نے ریلی میں پہلے 5 معزز جج، پھر 5 جج اور پھر کہا کہ 5 لوگوں نے نکال دیا، نواز شریف نے کہا میں نیا پاکستان بناؤں گا، نئے پاکستان سے نواز شریف کی کیا مراد ہے۔ عمران خان نے بھی نئے پاکستان کی بات کی لیکن ان کا مطلب کچھ اور تھا تاہم ہمیں نواز شریف کا نیا پاکستان نہیں چاہیے، یہ نیا پاکستان کون سا بنانا چاہتے ہیں، اس کی اجازت نہیں دیں گے ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں میرا قصور کیا ہے، ذاتی مفاد کے لیے انہوں نے سپریم کورٹ میں جعلی کاغذ جمع کروائے اور اپنی بیٹی سے دستخط کروائے اور اپنے جرم میں شریک کیا، مجھے سپریم کورٹ کے ان ججوں پر فخر ہے جنہوں نے قومی مفاد میں فیصلہ کیا۔ نواز شریف کی عادت ہے، ان کا دل کرتا ہے کہ کسی نہ کسی کے ساتھ سینگ لڑالو، وہ  انتشار چاہتے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website