counter easy hit

بیوی کے کھانوں کا مذاق اڑانا ظلم نہیں، ممبئی ہائیکورٹ

ممبئی ہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ بیوی کے کھانوں کا مذاق اڑاناظلم نہیں ہے،ملک میں ظلم کے کچھ اور بھی رویے ہیں۔

Not wrong to make fun of wife meats, Bombay High Court

Not wrong to make fun of wife meats, Bombay High Court

ممبئی ہائی کورٹ نےایک شخص کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو مارنا اور انگریزی کی مہارت میں کمی پر مذاق اڑانا قانون کے تحت ظلم کے مترادف نہیں ہے۔ اس شخص پر اپنی بیوی کو خودکشی پر اکسانے اوراس پر ظلم کرنے کا الزام تھا۔بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ ذہنی صدمے اور جذباتی زیادتی کےبارے میں عدالت کا یہ عمومی رویہ خطرناک ہے ۔ گجرات ہائی کورٹ نے بھی 2015 میں ایک عورت کی جانب سے سسرالیوں کی زیادتی کے مقدمہ میں ریمارکس دیئے تھے کہ محض مار اور سسرال کا سخت رویہ ظلم کے مترادف نہیں اورایسا نہیں کہ اس پرایف آئی آر درج کرائی جائے۔اگر ظلم کی تشریح کی جائےتوبھارتی عدالتی نظام میں تضادنظر آتاہے۔ دہلی ہائی کورٹ کہتی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان احترام ، اعتماداورعزت کی کمی بھی ظلم کے زمرے میں آتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website