بھارت میں نوٹ بندی کو ایک ماہ ہو گیا لیکن کرنسی بحران کم نہ ہوا۔راہول گاندھی نے بھارتی تاریخ کا سب سے بڑ اگھپلا قرار دے دیا۔
۰
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اپنی تنقیدوں کا رخ وزیر اعظم مودی کی طرف کرلیا، کہا کہ مودی نوٹوں کے بحران پر پورے ملک میں بھاشن دے رہے ہیں مگر لوک سبھا میں آنے سے ڈرتے ہیں۔
بھارتی پارلیمنٹ کے باہر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ سے کانگریس نوٹوں کے بحران پر بات کرنے کی کوشش کررہی ہے اور حکومت اس معاملے پر مباحثے سے بھاگ رہی ہے۔
مودی پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی پورے ملک میں بھاشن دے رہے ہیں مگر لوک سبھا میں آنے سے ڈرتے ہیں ۔
راہول گاندھی نے نوٹوں کی بندش کو بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا قرار دیا ہے۔