تم دیکھتے نہیں ہو اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعے ہم طرح طرح کے پھل نکالتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اور پہاڑ وں میں بھی سفید، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اسی طرح جانوروں اور مویشیوں کے کے رنگ بھی مختلف ہیں یہ حقیقت ہے کہ اللہ کے بندوں میں صرف علم رکھنے والے ہی اس سے ڈرتے ہیں بے شک اللہ زبردست اور درگزر فرمانے والا ہے۔(سورة فاطر)۔