اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ان دنوں قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور کی تحویل میں ہیں اورایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں بھی پیشی کے لیے بھی ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے لیکن سپریم کورٹ سے بھی شہبازشریف کیلئے پریشان کن خبرآگئی ہے اورسانحہ ماڈل ٹائون کیس میں شہبازشریف اور ان کے بھائی نوازشریف سمیت ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میںلارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے اور بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں یہ بینچ سماعت کرے گا۔جن افراد کو عدالت عظمیٰ نے نوٹس جاری کیے ان میں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی اور اٹارنی جنرل سمیت 146 افرادشامل ہیں۔