وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر کو وفاقی وزیر بنا ئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شیڈول فائیو اے کے قانون کے تحت وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے محصولات ،ہارون اختر کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ تیاری کے لئے ہارون اختر کو وفاق وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔