پیرس (وقار ہاشمی) بطور چیف آرگنائیزر پیرس ادبی فورم میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہوں یہ پیرس ادبی فورم ایک علمی اور ادبی تنظیم ہے جسکا مقصد پوری دنیا میں علم ٫ادب ٫اور محبت کا پیغام دینا ہے میں اس عہدے پر پوری ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں اس عہدے کے لیے مجھے پیرس ادبی فورم کے اعلیٰ عہدیداران نے چنا ہے۔
میں اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہوں .میں اس فورم کے تمام عہدیداران اور ممبران کی تہہ دل سے عزت کرتا ہوں .اس فورم کو بہتر بنانے اور اس کی ترقی کے لیے ہر فیصلے پر تمام ممبران اور تمام عہدیداران سے مشاورت کی جاتی ہے .جس میں ہر ممبر اور عہدیدار کے مشورے کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں .اور فورم کےصدر کی اجازت سے اعلانات کیے جاتے ہیں۔
کسی بھی فردِ واحد کا فیصلہ قابلِ قبول نہی ہوتا .چند دن پہلے جیو اردو پر محترمہ روحی بانو صاحبہ کا یہ بیان پڑھ کر بے حد افسوس ہوا جو انہوں نے کہا کہ میرے خلاف خود ساختہ بیان دیا گیا۔
جبکہ ان نے اپنے ہی بیان میں لکھا کہ میں نے خود ہی پیرس ادبی فورم کو خیر باد کہہ دیا اور ساتھ میں کچھ نازیبا بیانات بھی دیے کہ اس فورم میں عورت کی عزت محفوظ نہی اور چند اعلیٰ عہدیدیران پر بھی پیسے مانگنے کے الزامات لگائے اور میرے بارے میں بھی محترمہ روحی بانو صاحبہ نے کچھ تلخ الفاظات کا استعمال کیا .تو میں بطور چیف آرگنائیزر محترمہ روحی بانو صاحبہ کو بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس فورم نے ہی عورت کو صدر کا عہدہ دے رکھا ہے اور عورت ہی بطورِصدر ہر فیصلہ کرتی ہے اور اس کے ہر فیصلے کی قدر کی جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
میں یہ بھی بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس فورم کی بنیاد علم ،ادب ،اور محبت پر رکھی گئی ہے ہم کسی کی زاتیات کو نشانہ نہی بناتے اور نہ ہی بے جا کسی پر الزام لگاتے ہیں۔
ہمارا مقصد لوگوں کے دلوں سے بغض اور کدورتیں دور کرنا ہے نہ کہ دلوں میں کدورتیں رکھنا .اور محترمہ صاحبہ کو آگاہ کر دیتا ہوں کہ کوئی بھی من گھڑت اور خود ساختہ فیصلہ اس فورم میں نہی ہوتا اس فورم میں ہر فیصلہ مشاورت سے ہوتا ہے اور اگر محترمہ روحی بانو صاحبہ کو کسی سے ذاتی رنجش یا ناراضگی ہے تو اسے پیرس ادبی فورم سے منسلک نہ کریں ہم کل بھی محترمہ روحی بانو صاحبہ کی عزت کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں۔
بشکریہ
چیف آرگنائیزر پیرس ادبی فورم وقار ہاشمی