واشنگٹن: یوایس جمناسٹکس کے سابق ڈاکٹر لیری نیسر کو بچیوں سے زیادتی کرنے کے جرم پر 60 برس جیل کی سزا سنادی گئی۔
54 سالہ ڈاکٹر لیری نیسر امریکی جمناسٹکس کے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سینٹر پر بطور ڈاکٹر کام کرتے رہے تھے، ان پر اپنے کیریئر میں 100 سے زائد بچوں سے ظلم کرنے کا جرم ثابت ہوگیا تھا، ان پر اسی نوعیت کے تین الزامات عائد ہیں تاہم انھوں نے جرائم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکام نے ان کے ذاتی کمپیوٹر سے37 ہزار سے زائد فحش ویڈیوز بھی برآمد کی تھیں۔