نوری آباد (یس ڈیسک) کراچی سے کچھ دور نوری آباد کے قریب مسافر وین الٹ گئی۔ گیس سلینڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔واقعے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق اور 10 زخمی ہو ئے۔یہ المناک حادثہ کراچی سے کچھ دورنوری آباد کے قریب سپرہائی وے پر پیش آیا۔
مسافر وین کراچی سے حیدر آبا د جا رہی تھی۔ ایس ایس پی جامشورو نعیم شیخ کے مطابق مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو ئیاور پل سے کھائی میں جاگری۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی کا دروازہ بند ہو گیا۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں کراچی کے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ10 افراد زخمی ہو ئے۔
آگ لگنے کی وجہ سے حا دثے میں جاں بحق تمام افرادکی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ایم ایل او جناح اسپتال راجہ میمن نے بتایا کہ کچھ لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیںاور بعض کا 80 سے 90 فیصد جل چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لاشوں کوڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
انھوں نے لواحقین سے اپیل کی کہ وہ صبح 10 بجے آکر ڈی این اے کے لیے خون کے نمونے جمع کرائیں۔ ابتدائی تتفتیش کے مطابق مسافر وین میں 4 سی این جی سلنڈر نصب تھے جس میں سے ایک سلنڈر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگی۔