counter easy hit

حکومت اور پی ٹی آئی کو 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا گیا

Nov 2 (PTI) The Government has been prevented from closing Islamabad

Nov 2 (PTI) The Government has been prevented from closing Islamabad

تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند نہیں کر سکتی

 اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو کنٹینرز لگا کر جبکہ تحریک انصاف کو دھرنوں کے ذریعے شہر بند کرنے سے روک دیا ۔

عدالت نے کہا ہے کہ تھرڈ ایمپائر صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں ، عدالت نے عمران خان کو 31 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کر لیا۔

تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند نہیں کر سکتی ۔ ایمپائر صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں ، آن گراﺅنڈ، آف گراﺅنڈ اور ریزرو ایمپائر بھی پاکستان کی عدالتیں ہی ہیں ، کرکٹ میں رگبی کے اصول نہیں چلنے دیں گے ۔

عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے ہدایت جاری کی کہ عمران خان کی موجودگی میں تقاریر کی ریکارڈنگز چلائی جائیں اور عمران خان بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسلام آباد بند کریں گے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پولیس کے اقدامات سے رد عمل میں احتجاج پورے پاکستان میں پھیل جائے گا ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پولیس کے منفی اقدامات سے احتجاج پورے پاکستان میں پھیل جائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website