counter easy hit

اب آئن اسٹائن آپ کے جذبات اور احساسات کی تصویری ترجمانی کرے گا

Now Einstein the visual representation of your emotions and feelings

Now Einstein the visual representation of your emotions and feelings

اینڈروئیڈ اور ایپل آئی او ایس دونوں کے لیے نیا ایموجی کی بورڈ جاری کردیا گیا ہے جس میں مختلف جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنے کے لیے آئن اسٹائن کے کارٹونوں پر مبنی ایموجیز موجود ہیں۔

اگرچہ اس سے پہلے بھی ڈارون اور نیوٹن کی شکل والے ایموجیز بنائے جاچکے ہیں لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ مختلف تاثرات کے اظہار کے لیے کسی سائنسدان کے کارٹونوں والا پورا ایموجی کی بورڈ تیار کیا گیا ہے۔

یہ ایموجی کی بورڈ ’’گرین لائٹ رائٹس‘‘ نامی کمپنی میں کاروباری امور کے نگراں اور البرٹ آئن اسٹائن کے مداح، انتھونی الیاکوسٹاس کا خیال ہے جسے انہوں نے آئن اسٹائن پر خاصی تحقیق کے بعد (اور ایموجیز بنانے والے مصور، آرتھر ساسی کی مدد سے) عملی جامہ پہنایا ہے۔ البرٹ آئن اسٹائن کے نام سے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ان ہی کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔

الیاکوسٹاس کا کہنا ہے کہ اس ایموجی کی بورڈ میں شامل مختلف ایموجیز بنانے میں آئن اسٹائن کی مشہور و نایاب دونوں طرح کی حقیقی تصاویر اور متعلقہ واقعات سے مدد لی گئی ہے۔ مثلاً زبان نکالنے والی مشہور تصویر میں آئن اسٹائن خوشگوار موڈ میں تھا جسے ایموجی کے طور پر خوشی کے اظہار کا ترجمان بنایا گیا ہے۔ لیکن ایک غیرمعروف تصویر میں وہ اپنے پالتو کتے ’’چیکو‘‘ کے ساتھ تھا جس کا ایموجی فراغت یا وقت گزاری کا اظہار کرتا ہے۔ ایسی ہی ایک اور تصویر میں آئن اسٹائن سمندر کے کنارے ایک پتھر پر اکیلا بیٹھا ہوا ہے اور اس ایموجی کو سیر و سیاحت یا تفریح کا ہم معنی رکھا گیا ہے۔

البتہ ’’آئن اسٹائن موجی‘‘  نامی اس ایموجی کی بورڈ میں کچھ غیر حقیقی ایموجیز بھی ہیں جیسے کہ ایک ایموجی میں آئن اسٹائن کو سپرمین جیسے لباس میں دکھایا گیا ہے کیونکہ الیاکوسٹاس کے نزدیک آئن اسٹائن جدید سائنس کا سپر ہیرو تھا۔ اس طرز کے ایک اور ایموجی میں آئن اسٹائن کو کششِ ثقل کی لہروں پر سوار دکھایا گیا ہے کیونکہ نظریہ اضافیت میں اس نے ثقلی لہروں کی پیش گوئی کی تھی جنہیں 100 سال بعد 2016 میں دریافت کیا گیا۔ ایک اور تصوراتی ایموجی میں آئن اسٹائن نے شب خوابی کا لباس اور گلابی چپلیں پہنی ہوئی ہیں یعنی اس کا مطلب ’’شب بخیر‘‘ ہے۔

آئن اسٹائن کے لیے پورا ایموجی کی بورڈ مخصوص کرنا ایک اچھا خیال ہے کیونکہ جدید سائنسی تاریخ میں آئن اسٹائن کو سب سے زیادہ شہرت حاصل ہے جب کہ بیسویں صدی کے اختتام پر ہونے والے تمام عالمی جائزوں میں آئن اسٹائن کو اس صدی کی مشہور ترین شخصیت بھی قرار دیا گیا تھا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website