جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
Now heavy equipment will take Robots not you
اٹلی کی ایک معروف کمپنی نے بڑے ڈرم کی صورت والا ایسا ہی ایک مشقت کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو 18 کلوگرام وزن کے ساتھ آپ کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ جیٹا نامی یہ روبوٹ وزن اٹھا کردیئے گئے نقشے کی مدد سے ازخود سفر کرتا ہے۔ نیلی گیند کی مانند یہ روبوٹ 26 انچ اونچا ہے اور ایک سائیکل کی طرح آگے بڑھتا ہے۔ روبوٹ کو سفر کے دوران آپ کا سامان اٹھانے کے لیے بنایا گیا ہے جو آپ کے تعاقب میں رہتا ہے خواہ آپ چل رہے ہوں، جاگنگ کررہے ہوں یا پھر سائیکل پر سوار اپنے گھر جارہے ہوں۔ روبوٹ میں خاص قسم کے سرکٹ اسے بہ آسانی آگے دوڑنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے ہموار انداز میں چلتا جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ اپنے راستے میں آنے والی رک جوگنگ اوٹوں سے بچتے ہوئے آگے بڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جب کہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 8 گھنٹے تک دوڑ سکتا ہے۔