انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی صدر رج طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ارجنٹائن میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں کریں گے۔
ترک میڈیا کے مطابق پہلے یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ ترک صدر رجب طیب ارگان ارجنٹائن میں ہونے والی جی 20 کانفرنس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ رجب طیب اردگان نے سعودی ولی عہد سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس نے ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوقجی کے قتل کے شبہ میں 18 ملزمان پر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔