اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمارے پاس بڑے تگڑے لوگ ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کررہے ہیں، بات چیت چلتی رہتی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کا دھرنا جمہوریت کیلئے تھا ، ہم چاہتے تھے کہ شفاف الیکشن ہونے چاہئے لیکن فضل الرحمان کے دھرنے کے ساتھ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ مولانا صاحب بچے استعمال نہیں کرسکتے ۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ 16سو مدارس کے بچوں کو لیکر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے جس قسم کی گفت شنید کی تھی ، اس سے سارے نظام کاہی بیڑا غرق ہوگیا جب بھی گفت وشنید ہوئی ہے ملک میں شدت پسندی بڑھی ہے ۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بڑے تگڑے لوگ ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کررہے ہیں، بات چیت چلتی رہتی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمارے پاس بڑے تگڑے لوگ ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کررہے ہیں، بات چیت چلتی رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی مطالبہ نہیں ماسوائے نواز شریف ، مریم نواز اور آصف زرداری کو رہا کریں ، ہم کہتے ہیں کہ کردیتے ہیں آپ نیب سے پلی بارگین کریں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خیبرپختونخواکے ہڑتالی ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کااعلان کردیا۔نجی ٹی کے مطابق کے پی ڈاکٹرز وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،کے پی کے ہڑتالی ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا اور آزادی مارچ میں شرکت کی یقینی دہانی کرائی۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان رکھا ہے اس کے علاوہ تاجر تنظیمیں بھی مولانا کے ساتھ ہیں۔