counter easy hit

دکانوں‌کے باہر بورڈ آویزاں کرنے پر پابندی عائد …… یہ حق کون استعمال کر سکتا ہے ،جانئیے

ریاض(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے ایک بڑے صوبے میں دُکانوں کے باہر نو پارکنگ کے بورڈ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دُکانداروں اور مارکیٹوں کو انتظامیہ کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے احاطے کے باہر نو پارکنگ کے بورڈز نہیں لگائیں گے۔ کیونکہ یہ خلافِ قانون اقدام ہے۔ دُکانوں کے باہر کی سڑک عوام کے لیے ہے۔ کسی بھی دُکاندار کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ باہر کی جگہ صرف گاہکوں

عمر اکمل کس کی موت کی وجہ بن گئے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو ہلا دیا، دیکھنے والے سوچ میں پڑ گئے کہ کیا قومی کرکٹر ایسا بھی کر سکتے ہیں ؟

 

کے لیے مخصوص کرے۔ مشرقی ریجن میں بلدیہ کے ترجمان محمد الصفیان نے بتایا ہے کہ بعض دُکانوں او ر مارکیٹ کے باہر ’ کسٹمرز کے لیے مخصوص ‘ کے بورڈز لگائے جاتے ہیں جو غلط اور خلافِ قانون ہے۔ بلدیہ کی جانب سے صوبہ بھر میں دُکانوں کے باہر لگے نو پارکنگ کے بورڈز ہٹائے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ’ دکانوں اور مارکیٹ کے باہر گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ کسی ایک کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ہر شخص خالی جگہ پر گاڑی پارک کر سکتا ہے۔سڑک پر یا دکانوں کے سامنے خالی پارکنگ کے مقامات عوامی مقام تصور کیے جاتے ہیں۔

میری اور کیپٹن نوید کی گندی ویڈیو : دراصل ہوا یہ تھا کہ ۔۔۔۔ اداکارہ میرا نے خود ہی سب کچھ بتا دیا

ان کا نجی استعمال قطعاً ممنوع ہے۔اگر کوئی شخص کسی کار سوار کو عوامی مقام پر پارکنگ کرنے سے منع کرے گا تو اس پر ایک ہزار سے تین ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کئی افراد پارک کی گئی گاڑی کے ٹائروں میں سے ہوا بھی نکال دیتے ہیں یا کوئی اور نقصان پہنچاتے ہیں۔ایسا کرنا بھی جُرم کے زمرے میں آتا ہے۔ جو بھی ایسا کرے گا اُسے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ادائیگی کرنا ہو گا۔ عوامی مقامات کو اپنے لیے مخصوص کرنے والے دُکاندار کے خلاف بلدیہ کی جانب سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی تجارتی مرکز کو اس وقت تک لائسنس جاری نہیں کیاجاتا جب تک وہ وہاں آنے والے صارفین کی گاڑیوں کے لیے عوامی پارکنگ کے علاوہ پارکنگ کی جگہ فراہم نہیں کرتے‘۔

nOW, NO, ONE, CAN, DISPLAY, HORDINGS, AND, BOARDS, OUTSIDE, THE, HOUSE, IT, IS, AUTHORIZED, ONLY, TO, THOSE, WHO, PAY, TAXES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website