نیویارک: اب اسمارٹ فون سے گھر کے دروازے سمیت برقی آلات کھولنا اور بند کرنا ایک عام بات ہوگئی ہے لیکن اب ایک چھوٹے سے آلے موُڈو کے ذریعے پوری رات گھر میں خوشبو بکھیری جاسکتی ہے۔
Now the smartphone will also spread fragrance in the home
یہ اسمارٹ فون سے منسلک ایک چھوٹا سا ایئرفریشنر ہے جس میں خوشبو کے کارٹریج رکھے جاتے ہیں جو برقی قوت سے خوشبو بکھیرتے رہتے ہیں۔ اس میں ایک وقت میں خوشبو کے چار کیپسول رکھے جاسکتے ہیں جو دھیرے دھیرے کمرے یا گھر کو مہکاتے ہیں۔ موُڈو میں کئی اقسام کے کیپسول لگائے جاسکتے ہیں جن میں صندل کی لکڑی کی خوشبو سے لے کریوکلپٹس (سفیدے) کی مہک والے کیپسول بھی شامل ہیں۔موڈو کمپنی نے اپنے آلے کو اسمارٹ خوشبو مشین کا نام دیا ہے۔ اسی طرح شام کو سکون پہنچانے والی اور صبح کو جگانے والی خوشبوؤں کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے جسے آپ ایک پلے لسٹ کی طرح سیٹ کرسکتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی اقسام کی مہک اپنے کمرے میں پھیلاسکتے ہیں۔دعوت اور تقاریب میں ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی موڈو کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق چار کیپسول کی قیمت قریباً 14 ہزار روپے ہے۔