اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ اظہار لغاری نے عملی سیاست سے علیحدگی پاکستان تحریک انصاف کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابھی کچھ دیر قبل ہی وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی نے عملی سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اظہر لغاری نے خود کو سیاسی معاملات سے علیحدہ کرنے کا اعلان کر دیا، تاہم عمران خان کے وژن کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ، تحریک انصاف کے مرکزی و سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی کے طور پر مشہور اظہر لغاری نے پارٹی اور سیاسی معاملات سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے اظہار لغاری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے اعلان کیا۔
اظہار لغاری کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اظہار لغاری نے عملی سیاست سے علیحدگی پاکستان تحریک انصاف کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، رکن پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر نے اختلافات کے باعث چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کا عہدہ چھوڑ دیا۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت اندرونی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔ اندرونی اختلافات کے باعث تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے چئیرمین اسد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر کا بتانا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ بطور چئیرمین شکایت سیل مین اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر نے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اسد کھوکھر کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد وزیراعلی پنجاب کا قائم کردہ شکایات سیل غیر فعال ہوگیا ہے۔ امکان ہے کہ پنجاب حکومت شکایات سیل کے نئے چئیرمین کا جلد انتخاب کر لے گی۔