لاہور ;25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس کیلئے ایک ہفتے سے بھی کم کا وقت رہ گیاہے جس کے باعث ہر طرف سیاسی گہما گہمی نظر آ رہی ہے اور سڑکوں کے علاوہ گلیوں میں مختلف پارٹیوں کے پرچموں کی بہار دیکھنے میں ا ٓرہی ہے تاہم ایسی صورتحال میں کاروباری شخصیات بھی موقع کے لحاظ سے کاروباری حکمت عملی اپناتے ہیں او رعجیب و غریب کام کر دیتے ہیں جو کہ وجہ شہرت بھی بن جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر لندن کالج کے لیکچرار راشد ہاشمی نے ایک تصویر شیئر کی جو کہ جیونیوز سے لی گئی ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ ڈبیوں پر نوازشریف ، عمران خان اور بے نظیر بھٹو شہید کی تصاویر چھاپی گئی ہیں تاہم دلچسپی کا امریہ ہے کہ یہ دراصل ماچس کی ڈبیاں ہیں جوکہ اس وقت سیاسی لیڈران کی تصویر کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی گئیں ۔
دراصل یہ کاروباری سوچ کا مظاہرہ بھی کیونکہ آج کر ہر کوئی اپنے اپنے سیاسی لیڈر کا دفاع کرتے ہوئے نظر آ رہاہے جبکہ عمومی طور پر بحث و تکرار پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہی دیکھنے میں آتی ہے تاہم پیپلز پارٹی اس حوالے سے بچت میں ہے ۔ پنجاب میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔