مردان سے پشاور آنے والی مسافر گاڑی نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
Nowshera: accident passenger vehicle, kills 4 people
مردان سے پشاور آنےوالی ہائی ایس مسافر وین موٹر وے پر جب اکبرپورہ کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری اور سڑک میں پھسلن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔موٹر وے حکام کے مطابق بارش کی وجہ سے سڑک گیلی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے تیز رفتار مسافر گاڑی الٹ گئی۔حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید دو زخمی دم توڑ گئے جبکہ 8 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔