مرنے والی تینوں بہنیں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی تھیں ، تعلق لاہور سے تھا
نوشہرہ (یس اُردو ) نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں ڈوب کر تین سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں ، تینوں بہنیں شادی کی تقریب میں شرکت اور خریداری کیلئے نوشہرہ گئی تھیں کہ دریائے کابل کی تیز لہروں کی نذر ہوگئیں ، غوطہ خوروں کے کوشش کے بعد ایک لڑکی کی لاش تلاش کر لی ہے جبکہ دو کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔