counter easy hit

نوشہرہ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Killing

Killing

نوشہرہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی رہنما مولانا امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

نوشہرہ کے علاقے مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے ضلعی رہنما مولانا امیر حمزہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مولانا امیر حمزہ نماز عشا کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مولانا امیر حمزہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔