پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی کرپشن چھپانے کے لئے سعودی عرب گئے ہیں لیکن شریفوں کی کرپشن پر اب این آراو قبول نہیں ۔ساہیوال میں کارکنوں سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شریف برادران کرپشن چھپانے کی بجائے عدالتوں کا سامنا کریں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔قمر زمان کائرہ نے اس موقع پر کارکنوں کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کےلیے بے شمارقربانیاں دی ہیں۔