پیرس: (نمائندہ خصوصی) ایٹمی دھماکے کرنے والے قائد میاں محمد نواز شریف کو قید کر دیا گیا وہی لوگ عبرت کا نشان بنے جو جوہری پروگرام کا حصہ رہے، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس صدر چوہدری اصغر خان
تفصیلات کے مطابق آج سے ٹھیک اکیس سال قبل 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں جوہری دھماکے کرکے پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی ریاست کے طور پر سامنے آیا تھا میاں نواز شریف کے حکم پر عالمی دباؤ کے باوجود دھماکے کیے گئے تھے سیاسی مشکلات کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے ہی پارٹی کے مرکزی دفتر 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں یومِ تکبیر کی تقریب کا باقاعدہ اہتمام کیا جس میں لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر نے بھرپور شرکت کی