اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی کمی پر قابو پانے اور نیوکلیئر انرجی کی ضروریات پورا کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ایٹمی پاور پروگرام اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ نیوکلیئر پاور منصوبوں کے لئے نیشنل پاور پالیسی کے وژن 2050 کے تحت خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔