اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ایٹمی توانائی کے منصوبوں کے ٹو اور کے تھری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم سیٹھی نے بریفنگ میں بتایا کہ ان منصوبوں کو ترجیحی بینیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے منصوبے پاکستان کا مستقبل ہیں۔
پاکستان ان منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایٹمی توانائی کے منصوبوں سے عوام کیلئے سستی بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹو اور کے تھری منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں۔ چین کا ایگزیم بینک اس منصوبے کیلئے 82 فیصد فنڈز فراہم کر رہا ہے جبکہ باقی لاگت حکومت پاکستان برداشت کر رہی ہے۔