الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہوگئی ہے۔ موجودہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد نگراں حکومت قائم کی جائے گی جو قانون کے مطابق 90 روز کے اندر نئے انتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔