counter easy hit

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 6 ماہ بعد قومی ووٹر لسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا جس کے بعد عام انتخابات 2018 تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرنے کا امکان ہے۔

Number of voters registered in the country exceeded 9.7 million

Number of voters registered in the country exceeded 9.7 million

الیکشن کمیشن نے چھ ماہ بعد قومی ووٹرلسٹوں کا نیا ڈیٹا جاری کردیا، جس کے بعد پاکستان میں کل ووٹرز9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار340 ہوگئے، مرد ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ45 لاکھ 97 ہزار تک پہنچ گئی، خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ24 لاکھ سے زائد ہے، مرد اور خواتین ووٹرزمیں فرق تاحال ختم نہ ہوسکا جب کہ ووٹرزفہرستوں میں مرد اورخواتین ووٹرز میں فرق 12 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے کل ووٹرز 5 کروڑ58 لاکھ 20 ہزار، سندھ کے کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے، خیبرپختونخواہ کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار، بلوچستان کے کل ووٹرز کی تعداد 37 لاکھ 2 ہزار سے زائد، فاٹا کے کل ووٹرز 21 لاکھ اوروفاقی دارالحکومت کے ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مرد ،خواتین ووٹرز میں فرق 12، سندھ میں 10، کے پی کے میں 14 فیصد ہے، بلوچستان میں مرد اورخواتین ووٹرز میں فرق 16، فاٹا میں 24 اوراسلام آباد میں 8 فیصدہے جب کہ عام انتخابات 2018 تک ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرنے کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website