لاہور: ایکسائز نے آل راﺅنڈر بلاول بھٹی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی جب کہ کرکٹر نے عملے سے بھرپور تعاون کیا۔
Number plate of Bilawal Bhatti car was removed
محکمہ ایکسائز کے آفیشلز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بلاول بھٹی کو گاڑی پر بغیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے کی وجہ سے روکا گیا اور ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار دی گئی تاہم بلاول بھی فوری طور پر گاڑی سے باہر آئے اور عملے سے بھرپور تعاون کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمر اکمل کو بھی ایکسائز عملہ نے گاڑی کی نان کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کی وجہ سے روکا تھا جس پر کرکٹر نے الزام عائد کیا تھا کہ عملہ نے کارروائی کے دوران ان سے اچھا سلوک نہیں کیا جب کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تردید کی گئی تھی ۔