اسلام آبا(ایس ایم حسنین)نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا نے آن لائن امتحانات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا. پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اور نیو نیوز کے رپورٹرجمیل اقبال کو گرفتار کرلیا ۔ جمیل طالب علم کیساتھ ساتھ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کیساتھ رپورٹر کے طور پر بھی منسلک ہیں.گرفتار رپورٹر اس وقت ساتھیوں سمیت تھانہ آئی نائن میں ہیں ۔ جمیل بن اقبال کی گرفتاری پر سیاسی و سماجی ، طلبا اور صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی .اسلام آباد فی الفور گرفتار طالب علم اور رپورٹر کو ساتھیوں سمیت رہا کرے بصورت دیگر سخت ردعمل سامنے آئے گا ۔
اس بارے میں ایس پی حمزہ شفقات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ طلبا کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر معذرت خواہ ہوں. آن کا کہناتھا کہ آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کی روانی قائم رکھنےاور ایمبولینسز کو راستہ دینےکیلئے ہنگامی اقدامات کرنے پڑے لیکن وہ پھر بھیواقعے کا جائزہ لے رہےہیں اور کسی بھی طالبعم کی گرفتاری ہوئی ہے تو اسے فوری طور پر اسے رہا کیا جائیگا.