احتجاج کرنے والی نرسوں کا سروس سٹرکچر کو بہتر بنانے ، ہیلتھ رسک الائونس ، تعلیم کے میدان میں نرسوں کو ترقی دینے کا مطالبہ
لاہور (یس اُردو ) پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پر نرسوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ ، شرکا نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی مانگی ۔ لاہور میں مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جائے اور ہیلتھ رسک الائونس دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کا شعبہ بری طرح بے توجہی کا شکار ہے ۔ تعلیم کے میدان میں نرسوں کو بھی ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی مانگی ۔