counter easy hit

نرسنگ اسٹاف کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کراچی پریس کلب پرنرسنگ اسٹاف کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔نرسوںنے صوبائی حکومت سے ماہانہ وظیفہ اور الاؤنسزبڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Nursing staff protests continue on the second day

Nursing staff protests continue on the second day

کراچی پریس کلب کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں سندھ کے مختلف شہروں سے سرکاری اسپتالوں کا نرسنگ اسٹاف کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔نرسز کے مطالبات ہیں کہ صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں پرنسپل سپریم کورٹ کے حکم کی مطابق تعینات کیے جائیں ۔ نرسنگ اسٹاف کی تیس سالوں سے کوئی پروموشن نہیں ہوئی ۔ سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کا وظیفہ چھ ہزار روپے سے بڑھا کر بیس ہزار روپے کیا جائے ۔ مختلف الاونسز بڑھائے جائیں ۔ نرسز کا کہنا تھا کہ کئی بار اعلیٰ حکام کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ مسائل حل نہ ہونے پر آج سراپا احتجاج ہیں۔ نرسوںنے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر حیدرآباداورنواب شاہ میں پیپلز میڈیکل اسپتال کی نرسوں نے ٹائم اسکیل،پروموشن اور خالی آسامیوں کے مطالبات کی منظوری کےلیے ریلی نکالی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website