لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)گوجرانوالہ کے نوسربازوں کا گجرات کے رہائشی کو لاکھوں کا ٹیکہ،پراپرٹی لین دین میں دیاگیا5لاکھ کا چیک ڈس آنر،مقدمہ درج ،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ سادات کالونی سائیں کانوانوالہ روڈ گجرات کے رہائشی ارشدمحمودسہوترہ ولدغلام حیدرنے گوجرانوالہ میں صفدرکالونی کے رہائشی واجدعلی ولدمحمداقبال،محمداقبال ولدبہاول بخش ،محمدارسلان ولدسجادحسین سے دس مرلہ پراپرٹی خریدی جب قبضہ کیلئے بنیادیں رکھناشروع کی تو پتہ چلاکہ یہ اراضی واجدعلی وغیرہ کے بجائے کسی اورکی ملکیت ہے ،بعدازاں پنچائیت کے ذریعے واجدعلی وغیرہ نے ارشدمحمودسہوترہ کو پانچ لاکھ کا چیک دوماہ بعدکا دیا،جو بعدازاں بینک سے ڈس آنرہوگیا،ارشدمحمودسہوترہ کی درخواست پرڈسٹرکٹ سیشن جج گجرات نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا،جس پر گزشتہ روزتھانہ سول لائن گجرات پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔