تھرپارکر……چھاچھروکےاسپتال میں غذائیت کی کمی کاشکارایک اور بچہ چل بسا۔اسپتال ذرائع کے مطابق چھاچھرو کے نجی اسپتال میں غذائیت کی کمی کاشکار 10ما ہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بچے کے انتقال کے بعد آج جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 7 ہوگئی،جبکہ تھرپارکر میں غدائیت کی کمی اور بیماری کے سبب رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 85ہوگئی۔