counter easy hit

نیسڈک پی ایس ایکس کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی

Nysdk work in the field was to buy X shares

Nysdk work in the field was to buy X shares

چین کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈک بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیسڈک کا وفد مذاکرات کیلئے 7اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریگا۔

نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرزکی فروخت کا عمل نومبر تک مکمل ہونا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےجولائی میں 40 فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو 21 اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔

اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال 25 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website